ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں کشتی مرمت کرنے والے مزدوروں کے بیچ جھگڑا - چاقو زنی سے ہوئی ایک کی موت

منگلورو میں کشتی مرمت کرنے والے مزدوروں کے بیچ جھگڑا - چاقو زنی سے ہوئی ایک کی موت

Mon, 11 Dec 2023 16:54:20    S.O. News Service

منگلورو 11/ دسمبر (ایس او نیوز) تنیر باوی ساحل پر کشتیاں مرمت کرنے والے دو مزدوروں کے بیچ معمولی بات پر شروع ہونے والا جھگڑا، چاقو زنی اور موت پر ختم ہوگیا۔

اطلاع کے مطابق سنیچر شام کو کیرالہ سے تعلق رکھنے والے  بینوئی (41 سال) اور جانسن عرف بینو  (52 سال)  کے بیچ جھگڑا شروع ہوا۔  دونوں مزدور ساحل پر الگ الگ شیڈس میں رہتے تھے ۔ ان دونوں کے درمیان تکرار جب ختم ہوئی تو رات کے وقت شراب نشے میں جانسن نے بینو کو اس وقت چھرا گھونپ دیا جب وہ گہری نیند سو رہا تھا ۔ چاقو کا ایک ہی وار اتنا گہرا تھا کہ بینوئی نے دم توڑ دیا ۔ 

پنمبور پولیس نے ملزم جانسن کو گرفتار کرتے ہوئے کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: